670 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خُطْبَتِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ لَا تُنْفِقُ امْرَأَةٌ شَيْئًا مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَا الطَّعَامُ قَالَ ذَاكَ أَفْضَلُ أَمْوَالِنَا وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَأَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع کے سال رسول اللہﷺ کو اپنے خطبہ میں فرماتے سنا: 'عورت اپنے شوہرکے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر کچھ خرچ نہ کرے '، عرض کیاگیا: اللہ کے رسول ! اور کھانابھی نہیں؟ ۔ آپ نے فرمایا: 'یہ ہمارے مالوں میں سب سے افضل مال ہے ' ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے، ۲- اس باب میں سعد بن ابی وقاص ، اسماء بنت ابی بکر، ابوہریرہ، عبداللہ بن عمرو اور عائشہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
۱؎: پہلی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ بغیرشوہرکی اجازت کے بیوی خرچ نہیں کرسکتی اوراگلی روایت میں اجازت کی قید نہیں،دونوں میں تطبیق اس طرح دی جائے گی کہ اجازت کی دوقسمیں ہیں اجازت قولی اوراجازت حالی، بعض دفعہ شوہر بغیر اجازت کے بیوی کے کچھ دے دینے پرراضی ہوتا ہے جیسے دیہات وغیرہ میں فقیروں کو عورتیں کچھ غلّہ اورآٹاوغیرہ دے دیاکرتی ہیں اور شوہراس پر ان کی کوئی گرفت نہیں کرتا۔