فهرس الكتاب

الصفحة 1529 من 3890

کتاب: نذراورقسم(حلف)کے احکام ومسائل

1529 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ يُونُسَ هُوَ ابْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ لَا تَسْأَلْ الْإِمَارَةَ فَإِنَّكَ إِنْ أَتَتْكَ عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا وَإِنْ أَتَتْكَ عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا وَإِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَيْتَ غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَلْتُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَجَابِرٍ وَعَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَنَسٍ وَعَائِشَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ وَأَبِي مُوسَى قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' عبدالرحمن ! منصب امارت کامطالبہ نہ کرو، اس لیے کہ اگر تم نے اسے مانگ کرحاصل کیا توتم اسی کے سپردکردیئے جاؤگے ۱؎ ، اوراگروہ تمہیں بن مانگے ملی تو اللہ کی مدد وتوفیق تمہارے شامل ہوگی ، اورجب تم کسی کام پرقسم کھاؤ پھردوسرے کام کو اس سے بہترسمجھو توجسے تم بہتر سمجھتے ہواسے ہی کرو اور اپنی قسم کاکفارہ اداکردو'۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- عبدالرحمن بن سمرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں علی، جابر، عدی بن حاتم ، ابوالدرداء ، انس، عائشہ ، عبداللہ بن عمرو، ابوہریرہ ، ام سلمہ اورابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

۱؎: یعنی اللہ کی نصرت وتائید تمہیں حاصل نہیں ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت