فهرس الكتاب

الصفحة 881 من 3890

کتاب: حج کے احکام ومسائل

881 حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكَ عَنْ أُمِّهِ مُسَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَبْنِي لَكَ بَيْتًا يُظِلُّكَ بِمِنًى قَالَ لَا مِنًى مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول ! کیاہم آپ کے لیے منی میں ایک گھر نہ بنادیں جو آپ کو سایہ دے۔ آپ نے فرمایا:' نہیں ۱؎ ، منیٰ میں اس کا حق ہے جو وہاں پہلے پہنچے'۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

۱؎: کیونکہ منی کو کسی کے لیے خاص کرنا درست نہیں، و ہ رمی، ذبح اورحلق وغیرہ عبادات کی سرزمین ہے، اگرمکان بنانے کی اجازت دے دی جائے توپورا میدان مکانات ہی سے بھرجائے گا اورعبادت کے لیے جگہ نہیں رہ جائے گی ۔

نوٹ (یوسف کی والدہ 'مسیکہ'مجہول ہیں)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت