فهرس الكتاب

الصفحة 1998 من 3890

کتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں

1998 حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ كِبْرٍ وَلَا يَدْخُلُ النَّارَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ إِيمَانٍ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَسَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ وَأَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' جنت میں وہ شخص داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابربھی تکبر (گھمنڈ) ہوگا ۱؎ اورجہنم میں وہ شخص داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابرایمان ہوگا ' ۲؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،۲- اس باب میں ابوہریرہ، ابن عباس، سلمہ بن الاکوع اور ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

۱؎: مراد جنت میں پہلے پہل جانے کا ہے، ورنہ ہر موحدسزا بھگتنے بعد إن شاء اللہ جنت میں جائے گا۔

۲؎: مراد کفار کی طرح جہنم میں داخل ہونے کاہے، یعنی ہمیشہ ہمیش کے لیے جہنم میں نہیں داخل ہوگا، بلکہ اخیر میں سزا کاٹ کر جنت میں چلا جائے گا، إن شاء اللہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت