فهرس الكتاب

الصفحة 1749 من 3890

کتاب: لباس کے احکام ومسائل

1749 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصُّورَةِ فِي الْبَيْتِ وَنَهَى أَنْ يُصْنَعَ ذَلِكَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَبِي طَلْحَةَ وَعَائِشَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي أَيُّوبَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺنے گھرمیں تصویررکھنے سے منع فرمایا اور آپ نے اس کو بنانے سے بھی منع فرمایا ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- جابرکی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں علی ، ابوطلحہ ، عائشہ ابوہریرہ اورابوایوب رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

۱؎: تصویر کے سلسلہ میں جمہور علماء کی یہ رائے ہے کہ ذی روح اورجاندار کی تصویر قطعی طورپر حرام ہے، غیر جاندار چیزیں مثلًا درخت وغیرہ کی تصویر حرام نہیں ہے، بعض کاکہنا ہے کہ جاندار کی تصویر اگر ایسی جگہ ہوجہاں اسے پاؤں سے روندا جارہاہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، موجودہ زمانہ میں آفیشل اور بہت سے سرکاری کاموں میں تصویر کی مجبوری کی وجہ سے بدرجہ مجبوری حرج نہیں ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت