فهرس الكتاب

الصفحة 982 من 3890

کتاب: جنازے کے احکام ومسائل

982 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ الْمُثَنَّى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُؤْمِنُ يَمُوتُ بِعَرَقِ الْجَبِينِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ لَا نَعْرِفُ لِقَتَادَةَ سَمَاعًا مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ

بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' مومن پیشانی کے پسینہ کے ساتھ مرتا ہے' ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے،۲- اس باب میں ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے ، ۳- بعض اہل علم کہتے ہیں کہ ہمیں عبداللہ بن بریدہ سے قتادہ کے سماع کا علم نہیں ہے ۔

۱؎: یعنی مومن موت کی شدت سے دوچارہوتا ہے تاکہ یہ اس کے گناہوں کی بخشش کاذریعہ بن جائے، (شدت کے وقت آدمی کی پیشانی پرپسینہ آجاتاہے) یا یہ مطلب ہے کہ موت اسے اچانک اس حال میں پالیتی ہے کہ وہ رزق حلال اورادائیگی فرائض میں اس قدرمشغول رہتا ہے کہ اس کی پیشانی پسینہ سے تر رہتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت