فهرس الكتاب

الصفحة 626 من 3890

کتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل

626 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى الْمَازِنِيِّ، عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ:"لَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ ذَوْدٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسِ أَوَاقٍ صَدَقَةٌ، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ خَمْسَةِ أَوْسُقٍ صَدَقَةٌ".

وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَابْنِ عُمَرَ، وَجَابِرٍ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو.

ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: 'پانچ اونٹوں ۱؎ سے کم میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ اوقیہ ۲؎ چاندنی سے کم میں زکاۃ نہیں ہے اور پانچ وسق ۳؎ غلّے سے کم میں زکاۃ نہیں ہے۔

امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں ابوہریرہ ، ابن عمر ، جابر اور عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

۱؎: یہ اونٹوں کا نصاب ہے اس سے کم میں زکاۃ نہیں۔ ۲؎: اوقیہ چالیس درہم ہوتا ہے،اس حساب سے ۵اوقیہ دوسودرہم کے ہوئے، موجودہ وزن کے حساب سے دوسودرہم ۵۹۵گرام کے برابر ہے ۔ ۳؎: ایک وسق ساٹھ صاع کاہوتا ہے پانچ وسق کے تین سوصاع ہوئے موجودہ وزن کے حساب سے تین سوصاع کاوزن تقریبًا (۷۵۰) کلوگرام یعنی ساڑھے سات کوئنٹل بنتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت