655 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ أُصِيبَ رَجُلٌ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثِمَارٍ ابْتَاعَهَا فَكَثُرَ دَيْنُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَصَدَّقُوا عَلَيْهِ فَتَصَدَّقَ النَّاسُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَبْلُغْ ذَلِكَ وَفَاءَ دَيْنِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِغُرَمَائِهِ خُذُوا مَا وَجَدْتُمْ وَلَيْسَ لَكُمْ إِلَّا ذَلِكَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَجُوَيْرِيَةَ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں ایک شخص ۱؎ کے پھلوں میں جو اس نے خریدے تھے، کسی آفت کی وجہ سے جو اسے لاحق ہوئی نقصان ہوگیااور اس پر قرض زیادہ ہوگیا، تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'اسے صدقہ دو' چنانچہ لوگوں نے اسے صدقہ دیا، مگروہ اس کے قرض کی مقدار کو نہ پہنچا، تو رسول اللہﷺ نے اس کے قرض خواہوں سے فرمایا: 'جتنا مل رہاہے لے لو، اس کے علاوہ تمہارے لیے کچھ نہیں'۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوسعید کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں عائشہ ، جویریہ اور انس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
۱؎: ایک قول یہ ہے کہ اس سے مرادمعاذبن جبل رضی اللہ عنہ ہیں۔