2177 حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْقَزَّازُ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ أُمِّ مَالِكٍ الْبَهْزِيَّةِ قَالَتْ ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ خَيْرُ النَّاسِ فِيهَا قَالَ رَجُلٌ فِي مَاشِيَتِهِ يُؤَدِّي حَقَّهَا وَيَعْبُدُ رَبَّهُ وَرَجُلٌ آخِذٌ بِرَأْسِ فَرَسِهِ يُخِيفُ الْعَدُوَّ وَيُخِيفُونَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ وَأَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رَوَاهُ اللَّيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ أُمِّ مَالِكٍ الْبَهْزِيَّةِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ام مالک بہزیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فتنے کا ذکرکیا اور فرمایا:' وہ بہت جلد ظاہر ہوگا'، میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! اس وقت سب سے بہترکون شخص ہوگا ؟ آپ نے فرمایا:' ایک وہ آدمی جو اپنے جانوروں کے درمیان ہو اور ان کاحق اداکر نے کے ساتھ اپنے رب کی عبادت کرتاہو، اوردوسرا وہ آدمی جو اپنے گھوڑے کا سرپکڑے ہو، وہ دشمن کو ڈراتاہواوردشمن اسے ڈراتے ہوں ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث اس سندسے حسن غریب ہے،۲- لیث بن ابی سلیم نے بھی یہ حدیث 'عن طاؤوس عن أم مالک البہزیۃ عن النبی ﷺ ' کی سند سے روایت کی ہے،۳- اس باب میں ام مبشر، ابوسعیدخدری اورابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔