1586 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ بَجَالَةَ بْنِ عَبْدَةَ قَالَ كُنْتُ كَاتِبًا لِجَزْءِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَلَى مَنَاذِرَ فَجَاءَنَا كِتَابُ عُمَرَ انْظُرْ مَجُوسَ مَنْ قِبَلَكَ فَخُذْ مِنْهُمْ الْجِزْيَةَ فَإِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ أَخْبَرَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ الْجِزْيَةَ مِنْ مَجُوسِ هَجَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
بجالہ بن عبدہ کہتے ہیں:میں مقام مناذرمیں جزء بن معاویہ کا منشی تھا، ہمارے پاس عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیاکہ تمہاری طرف جومجوس ہوں ان کو دیکھواوران سے جزیہ لو کیونکہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے مجھے خبردی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مقام ہجرکے مجوسیوں سے جزیہ لیا تھا ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔
۱؎: اس حدیث سے معلوم ہواکہ مجوسی مشرکوں سے جزیہ وصول کیاجائے گا۔