فهرس الكتاب

الصفحة 1293 من 3890

کتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل

1293 حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَال سَمِعْتُ لَيْثًا يُحَدِّثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّهُ قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي اشْتَرَيْتُ خَمْرًا لِأَيْتَامٍ فِي حِجْرِي قَالَ أَهْرِقْ الْخَمْرَ وَاكْسِرْ الدِّنَانَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَعَائِشَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَبِي طَلْحَةَ رَوَى الثَّوْرِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ السُّدِّيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَبَا طَلْحَةَ كَانَ عِنْدَهُ وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ اللَّيْثِ

بوطلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے نبی ! میں نے ان یتیموں کے لیے شراب خریدی تھی جو میری پرورش میں ہیں۔ (اس کا کیا حکم ہے؟) آپ نے فرمایا:' شراب بہادو اور مٹکے توڑ دو'۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کو ثوری نے بطریق: 'السدی، عن یحیی بن عباد، عن أنس' روایت کیا ہے کہ ابوطلحہ آپ کے پاس تھے ۱؎ ، اور یہ لیث کی روایت سے زیادہ صحیح ہے،۲- اس باب میں جابر ، عائشہ، ابو سعید ، ابن مسعود ، ابن عمر، اور انس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

۱؎: اس اعتبارسے یہ حدیث انس کی مسانیدمیں سے ہوگی نہ کہ ابوطلحہ کی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت