فهرس الكتاب

الصفحة 2186 من 3890

کتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں

2186 حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ حِينَ غَابَتْ الشَّمْسُ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فَقَالَ يَا أَبَا ذَرٍّ أَتَدْرِي أَيْنَ تَذْهَبُ هَذِهِ قَالَ قُلْتُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّهَا تَذْهَبُ تَسْتَأْذِنُ فِي السُّجُودِ فَيُؤْذَنُ لَهَا وَكَأَنَّهَا قَدْ قِيلَ لَهَا اطْلُعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِهَا قَالَ ثُمَّ قَرَأَ وَذَلِكَ مُسْتَقَرٌّ لَهَا قَالَ وَذَلِكَ قِرَاءَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ وَحُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ وَأَنَسٍ وَأَبِي مُوسَى وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سورج ڈوبنے کے بعدمیں مسجدمیں داخل ہوا، اس وقت نبی اکرمﷺ تشریف فرماتھے، آپﷺ نے پوچھا: ابوذر! جانتے ہو سورج کہاں جاتاہے؟ میں نے عرض کیا: اللہ اوراس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، آپ نے فرمایا:' وہ سجدے کی اجازت لینے جاتا ہے ، اسے ا جازت مل جاتی ہے لیکن ایک وقت اس سے کہاجائے گا: اسی جگہ سے نکلوجہاں سے آئے ہو، لہذا وہ پچھم سے نکلے گا ،پھرآپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی: { وَذَلِکَ مُسْتَقَرٌّ لَہَا} (یہ اس کا ٹھکانا ہے) ' راوی کہتے ہیں:عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرأت یہی ہے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں صفوان بن عسال ، حذیفہ ، اسید، انس اورابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت