فهرس الكتاب

الصفحة 2787 من 3890

کتاب: سلام مصافحہ اور گھر میں داخل ہونے کے آداب واحکام

2787 حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طِيبُ الرِّجَالِ مَا ظَهَرَ رِيحُهُ وَخَفِيَ لَوْنُهُ وَطِيبُ النِّسَاءِ مَا ظَهَرَ لَوْنُهُ وَخَفِيَ رِيحُهُ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ الطُّفَاوِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ بِمَعْنَاهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّ الطُّفَاوِيَّ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَلَا نَعْرِفُ اسْمَهُ وَحَدِيثُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ أَتَمُّ وَأَطْوَلُ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:' مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک پھیل رہی ہو اور رنگ چھپاہواہو اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کارنگ ظاہر ہو لیکن مہک اس کی چھپی ہوئی ہو ' ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔ہم سے علی بن حجر نے بیان کیا وہ کہتے ہیں: ہم سے اسماعیل بن ابراہیم نیجریری سے، جریری نے ابونضرہ سے ، ابونضرہ نے طفاوی سے اور طفاوی نے ابوہریرہ کے واسطہ سے نبی اکرمﷺ سے اسی جیسی اسی معنی کی حدیث روایت کی ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ہم طفاوی کاذکر صرف اسی حدیث میں سن رہے ہیں ہم ان کانام بھی نہیں جانتے، اسماعیل بن ابراہیم کی حدیث (اتم) مکمل اور اطول (لمبی ) ہے ۱؎ ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت