فهرس الكتاب

الصفحة 513 من 3890

کتاب: جمعہ کے احکام ومسائل

513 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُهَنِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ اتَّخَذَ جِسْرًا إِلَى جَهَنَّمَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ الْجُهَنِيِّ حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ وَالْعَمَلُ عَلَيْهِ عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ كَرِهُوا أَنْ يَتَخَطَّى الرَّجُلُ رِقَابَ النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَشَدَّدُوا فِي ذَلِكَ وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ وَضَعَّفَهُ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ

معاذبن انس جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:'جمعہ کے دن جس نے لوگوں کی گردنیں پھاندیں اس نے جہنم کی طرف لے جانے والاپل بنالیا' ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- اس باب میں جابرسے بھی روایت ہے۔ سہل بن معاذبن انس جہنی کی حدیث غریب ہے، اسے ہم صرف رشدبن سعدکی روایت سے جانتے ہیں،۲- البتہ اہل علم کا عمل اسی پرہے۔انہوں نے اس بات کو مکروہ سمجھاہے ، کہ آدمی جمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھاندے اورانہوں نے اس میں سختی سے کام لیا ہے ۔ اوران کے حفظ کے تعلق سے انہیں ضعیف گرداناہے۔ بعض اہل علم نے رشدین بن سعد پر کلام کیا ہے

۱؎: یہ ترجمہ 'اتّخَذَ' معروف کے صیغے کاہے مشہوراعراب مجہول کے صیغے 'اتُّخِذَ' کے ساتھ ہے، اس صورت میں ترجمہ یوں ہوگا کہ جوجمعہ کے دن لوگوں کی گردنیں پھاندے گا وہ جہنم کا پل بنادیاجائے گا جس پر چڑھ کر لوگ جہنم کو عبورکریں گے۔

نوٹ: (سندمیں رشدین بن سعد اورزبان بن فائد دونوں ضعیف راوی ہیں،لیکن شاہد کی وجہ سے حسن لغیرہ ہے، تراجع الالبانی۴۵، السراج المنیر ۱۵۱۲، والصحیحہ ۳۱۲۲)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت