فهرس الكتاب

الصفحة 879 من 3890

کتاب: حج کے احکام ومسائل

879 حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَجْلَحِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَالْفَجْرَ ثُمَّ غَدَا إِلَى عَرَفَاتٍ قَالَ أَبُو عِيسَى وَإِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ قَدْ تَكَلَّمُوا فِيهِ مِنْ قِبَلِ حِفْظِهِ

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے منیٰ ۱؎ میں ظہر ، عصر، مغرب ، عشاء اور فجر پڑھائی ۲؎ پھرآپ صبح ۳؎ ہی عرفات کے لیے روانہ ہوگئے۔

امام ترمذی کہتے ہیں: اسماعیل بن مسلم پران کے حافظے کے تعلق سے لوگوں نے کلام کیاہے۔

۱؎: منیٰ: مکہ اورمزدلفہ کے درمیان کئی وادیوں پرمشتمل ایک کھلے میدان کانام ہے، مشرقی سمت میں اس کی حدوہ نشیبی وادی ہے جووادی محسّرسے اترتے وقت پڑتی ہے اورمغربی سمت میں جمرئہ عقبہ ہے۔ ۲؎: یوم الترویہ یعنی آٹھویں ذی الحجہ ۔۳؎: یعنی سورج نکلنے کے بعد

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت