878 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ رَجَاءٍ أَبِي يَحْيَى قَال سَمِعْتُ مُسَافِعًا الْحَاجِبَ قَال سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الرُّكْنَ وَالْمَقَامَ يَاقُوتَتَانِ مِنْ يَاقُوتِ الْجَنَّةِ طَمَسَ اللَّهُ نُورَهُمَا وَلَوْ لَمْ يَطْمِسْ نُورَهُمَا لَأَضَاءَتَا مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو مَوْقُوفًا قَوْلُهُ وَفِيهِ عَنْ أَنَسٍ أَيْضًا وَهُوَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کوفرماتے سنا: ' حجراسود اور مقام ابراہیم دونوں جنت کے یاقوت میں سے دویاقوت ہیں، اللہ نے ان کانورختم کردیا، اگر اللہ ان کانور ختم نہ کرتا تو وہ مشرق ومغرب کے سارے مقام کو روشن کردیتے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے،۲- یہ عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہا سے موقوفًا ان کاقول روایت کیاجاتاہے ، ۳- اس باب میں انس رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے ۔
نوٹ: ( سند میں رجاء بن صبیح ابویحییٰ ضعیف راوی ہیں ،لیکن متابعات کی وجہ سے یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے، دیکھیے صحیح الترغیب رقم: ۱۱۴۷)