فهرس الكتاب

الصفحة 830 من 3890

کتاب: حج کے احکام ومسائل

830 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَعْقُوبَ الْمَدَنِيُّ عَنْ ابْنِ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَجَرَّدَ لِإِهْلَالِهِ وَاغْتَسَلَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَقَدْ اسْتَحَبَّ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ الِاغْتِسَالَ عِنْدَ الْإِحْرَامِ وَبِهِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ

زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرمﷺ کو دیکھا کہ آپ نے احرام باندھنے کے لئے اپنے کپڑے اتارے اور غسل کیا۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے،۲- اہل علم کی ایک جماعت نے احرام باندھنے کے وقت غسل کرنے کو مستحب قرار دیاہے۔ یہی شافعی بھی کہتے ہیں۔

۱؎: یہ حدیث اس بات پردلالت کرتی ہے کہ احرام کے لیے غسل کرنا مستحب ہے، اکثرلوگوں کی یہی رائے ہے، اور بعض نے اسے واجب کہاہے۔

نوٹ: ( سند میں عبداللہ بن یعقوب مجہول الحال ہیں، لیکن متابعات و شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح لغیرہ ہے)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت