فهرس الكتاب

الصفحة 2080 من 3890

کتاب: طب(علاج ومعالجہ)کے احکام ومسائل

2080 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ السُّلَمِيِّ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي العَاصِ أَنَّهُ قَالَ: أَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِي وَجَعٌ قَدْ كَادَ يُهْلِكُنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"امْسَحْ بِيَمِينِكَ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَقُلْ: أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ"قَالَ: فَفَعَلْتُ، فَأَذْهَبَ اللَّهُ مَا كَانَ بِي، فَلَمْ أَزَلْ آمُرُ بِهِ أَهْلِي وَغَيْرَهُمْ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہﷺعیادت کے لیے میرے پاس تشریف لائے ، اس وقت مجھے ایسا درد تھا کہ لگتاتھا وہ مارڈالے گا ، رسول اللہﷺ نے فرمایا:' اپنے داہنے ہاتھ سے سات مرتبہ دردکی جگہ چھوؤاوریہ دعاء پڑھو'أَعُوذُ بِعِزَّۃِ اللَّہِ وَقُدْرَتِہِ وَسُلْطَانِہِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ' میں اللہ کی عزت اور اس کی قدرت اور طاقت کے وسیلے سے اس تکلیف کے شرسے پناہ مانگتاہوں جو مجھے لاحق ہے۔ میں نے ویساہی کیا اوراللہ تعالیٰ نے میری تکلیف دورکردی، چنانچہ میں ہمیشہ اپنے گھر والوں کو اوردوسروں کو یہ دعاء پڑھنے کا مشورہ دیتا ہوں۔

امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت