فهرس الكتاب

الصفحة 604 من 3890

کتاب: سفر کے احکام ومسائل

604 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ الْبَصْرِيُّ ثِقَة حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسْجِدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ الْمَغْرِبَ فَقَامَ نَاسٌ يَتَنَفَّلُونَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْكُمْ بِهَذِهِ الصَّلَاةِ فِي الْبُيُوتِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَالصَّحِيحُ مَا رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي بَيْتِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَقَدْ رُوِيَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الْمَغْرِبَ فَمَا زَالَ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى صَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فَفِي الْحَدِيثِ دِلَالَةٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْمَغْرِبِ فِي الْمَسْجِدِ

کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے بنی عبد الاشہل کی مسجد میں مغرب پڑھی، کچھ لوگ نفل پڑھنے کے لیے کھڑے ہوے، توآپﷺ نے فرمایا:' تم لوگ اس صلاۃ کو گھروں میں پڑھنے کو لازم پکڑو'۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث کعب بن عجرہ کی روایت سے غریب ہے،ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- اور صحیح وہ ہے جو ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ مغرب کے بعد دورکعتیں اپنے گھرمیں پڑھتے تھے، ۳- حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے مغرب پڑھی تو آپ برابر مسجد میں صلاۃہی پڑھتے رہے جب تک کہ آپ نے عشاء نہیں پڑھ لی۔اس حدیث میں اس بات کی دلالت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے مغرب کے بعد دورکعت مسجد میں پڑھی ہے ۱؎ ۔

۱؎: نبی اکرمﷺ کے فرمان کے مطابق عام طورپرسنن ونوافل گھرہی پڑھنا افضل ہے ، ہاں جائزہے کہ مسجدمیں پڑھ لے، اوراس زمانہ میں تومسجدہی میں پڑھنا اچھاہے کیونکہ اکثرگھروں میں صلاۃ کا انتظام نہیں ہے، آدمی گھرپہنچتے ہی بعض مسائل سے دوچارہوکرصلاۃبھول جاتاہے، وغیرہ وغیرہ، بالکل نہ پڑھنے سے توبہترہے کہ مسجدہی میں پڑھے، ہاں اگر کسی کو اپنے پرپوری قدرت ہوتو ضرورگھرہی میں پڑھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت