فهرس الكتاب

الصفحة 411 من 3890

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل

411 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الرَّمَّاحِ الْبَلْخِيُّ عَنْ كَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُمْ كَانُوا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ فَانْتَهَوْا إِلَى مَضِيقٍ وَحَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَمُطِرُوا السَّمَاءُ مِنْ فَوْقِهِمْ وَالْبِلَّةُ مِنْ أَسْفَلَ مِنْهُمْ فَأَذَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ وَأَقَامَ أَوْ أَقَامَ فَتَقَدَّمَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَصَلَّى بِهِمْ يُومِئُ إِيمَاءً يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنْ الرُّكُوعِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ الرَّمَّاحِ الْبَلْخِيُّ لَا يُعْرَفُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِهِ وَقَدْ رَوَى عَنْهُ غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ صَلَّى فِي مَاءٍ وَطِينٍ عَلَى دَابَّتِهِ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ

یعلی بن مرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ لوگ ایک سفرمیں نبی اکرمﷺ کے ساتھ تھے، وہ ایک تنگ جگہ پہنچے تھے کہ صلاۃ کا وقت آ گیا ،اوپر سے بارش ہونے لگی ، اورنیچے کیچڑ ہوگئی، رسول اللہﷺ نے اپنی سواری ہی پر اذان دی اور اقامت کہی اور سواری ہی پر آگے بڑھے اورانہیں صلاۃ پڑھائی،آپ اشارہ سے صلاۃ پڑھتے تھے، سجدہ میں رکوع سے قدرے زیادہ جھکتے تھے۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، عمر بن رماح بلخی اس کے روایت کرنے میں منفردہیں۔ یہ صرف انہیں کی سند سے جانی جاتی ہے۔اور ان سے یہ حدیث اہل علم میں سے کئی لوگوں نے روایت کی ہے، ۲- انس بن مالک سے بھی اسی طرح مروی ہے کہ انہوں نے پانی اور کیچڑ میں اپنی سواری پر صلاۃ پڑھی، ۳- اوراسی پراہل علم کا عمل ہے۔احمد اوراسحاق بن راہویہ بھی یہی کہتے ہیں ۱؎ ۔

۱؎: جب ایسی صورت حال پیش آجائے اور دوسری جگہ وقت کے اندر ملنے کا امکان نہ ہو تو صلاۃ کا قضا کرنے سے بہتر اس طرح سے صلاۃ ادا کرلینا ہے۔

نوٹ: (سندمیں 'عمروبن عثمان'مجہول الحال اورعثمان بن یعلی'مجہول العین ہیں)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت