1891 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ إِلَى قِرْبَةٍ مُعَلَّقَةٍ فَخَنَثَهَا ثُمَّ شَرِبَ مِنْ فِيهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِصَحِيحٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ وَلَا أَدْرِي سَمِعَ مِنْ عِيسَى أَمْ لَا
عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو دیکھا ، آپ ایک لٹکی ہوئی مشکیزہ کے پاس گئے، اسے جھکایا، پھر اس کے منہ سے پانی پیا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- اس باب میں ام سلیم سے بھی روایت ہے ۔ (جو آگے آرہی ہے) ، ۲- اس حدیث کی سند صحیح نہیں ہے ، عبداللہ بن عمرحدیث بیان کرنے میں ضعیف ہیں، میں نہیں جانتاہوں کہ انہوں نے عیسیٰ سے حدیث سنی ہے یانہیں۔
نوٹ: (سندمیں عبداللہ بن عمر العمری ضعیف راوی ہیں ، اور یہ حدیث پچھلی صحیح حدیث کے برخلاف ہے)