981 حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الْحَلَبِيُّ عَنْ تَمَّامِ بْنِ نَجِيحٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ حَافِظَيْنِ رَفَعَا إِلَى اللَّهِ مَا حَفِظَا مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ فَيَجِدُ اللَّهُ فِي أَوَّلِ الصَّحِيفَةِ وَفِي آخِرِ الصَّحِيفَةِ خَيْرًا إِلَّا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي مَا بَيْنَ طَرَفَيْ الصَّحِيفَةِ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا:' جب بھی دونوں لکھنے والے (فرشتے ) دن ورات کسی کے عمل کو لکھ کر اللہ کے پاس لے جاتے ہیں اوراللہ تعالیٰ دفترکے شروع اوراخیرمیں خیر (نیک کام) لکھاہوا پاتاہے توفرماتاہے: میں تم لوگوں کو گواہ بناتاہوں کہ میں نے اپنے بندکے سارے گناہ معاف کردینے جو اس دفترکے دونوں کناروں شروع اوراخیرکے درمیان میں ہیں'۔
نوٹ: (اس کے راوی تمام بن نجیح ضعیف ہیں)