فهرس الكتاب

الصفحة 1140 من 3890

کتاب: نکاح کے احکام ومسائل

1140 حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْسِمُ بَيْنَ نِسَائِهِ فَيَعْدِلُ وَيَقُولُ اللَّهُمَّ هَذِهِ قِسْمَتِي فِيمَا أَمْلِكُ فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عَائِشَةَ هَكَذَا رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْسِمُ وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ مُرْسَلًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْسِمُ وَهَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ وَمَعْنَى قَوْلِهِ لَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ إِنَّمَا يَعْنِي بِهِ الْحُبَّ وَالْمَوَدَّةَ كَذَا فَسَّرَهُ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرمﷺ اپنی بیویوں کے درمیان باری تقسیم کرتے ہوئے فرماتے: 'اے اللہ ! یہ میری تقسیم ہے جس پر میں قدرت رکھتاہوں ، لیکن جس کی قدرت تو رکھتا ہے ، میں نہیں رکھتا، اس کے بارے میں مجھے ملامت نہ کرنا'۔امام ترمذی کہتے ہیں: عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کو اسی طرح کئی لوگوں نے بسند حماد بن سلمہ عن ایوب عن ابی قلابہ عن عبداللہ بن یزیدعن عائشہ روایت کیا ہے کہ نبی اکرمﷺ باری تقسیم کرتے تھے جب کہ اسے حماد بن زید اوردوسرے کئی ثقات نے بسند ایوب عن ابی قلابہ مرسلًا روایت کیا ہے کہ نبی اکرمﷺ باری تقسیم کرتے تھے اور یہ حماد بن سلمہ کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے، اور'جس کی قدرت تورکھتاہے میں نہیں رکھتا'سے مرادمحبت ومؤدّۃہے، اسی طرح بعض اہل علم نے اس کی تفسیرکی ہے۔

نوٹ: (حماد بن زید اوردیگر زیادہ ثقہ رواۃ نے اس کو ایوب سے 'عن أبي قلابۃ عن النبي ﷺ' مرسلًا بیان کیا ہے ، لیکن حدیث کا پہلا جزء اللهم هذا قسمي فيما أملك حسن ہے ، تراجع الالبانی ۳۴۶)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت