فهرس الكتاب

الصفحة 1788 من 3890

کتاب: کھانے کے احکام ومسائل

1788 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يُونُسَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مَا أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خُوَانٍ وَلَا فِي سُكُرُّجَةٍ وَلَا خُبِزَ لَهُ مُرَقَّقٌ قَالَ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ فَعَلَامَ كَانُوا يَأْكُلُونَ قَالَ عَلَى هَذِهِ السُّفَرِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَيُونُسُ هَذَا هُوَ يُونُسُ الْإِسْكَافُ وَقَدْ رَوَى عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے کبھی خوان (میز وغیرہ) پرنہیں کھایا، نہ چھوٹی طشتریوں اور پیالیوں میں کھایا، اورنہ آپ کے لیے کبھی پتلی روٹی پکائی گئی ۔

یونس کہتے ہیں: میں نے قتادہ سے پوچھا: پھر کس چیز پر کھاتے تھے ؟ کہا: انہی دسترخوانوں پر۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ۲- محمدبن بشارکہتے ہیں: یہ یونس ، یونس اسکاف ہیں، ۳-عبدالوارث بن سعیدنے بسندسعید بن ابی عروبہ عن قتادہ عن انس عن النبی ﷺ اسی جیسی حدیث روایت کی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت