فهرس الكتاب

الصفحة 989 من 3890

کتاب: جنازے کے احکام ومسائل

989 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ وَهُوَ مَيِّتٌ وَهُوَ يَبْكِي أَوْ قَالَ عَيْنَاهُ تَذْرِفَانِ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَجَابِرٍ وَعَائِشَةَ قَالُوا إِنَّ أَبَا بَكْرٍ قَبَّلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مَيِّتٌ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرمﷺ نے عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا بوسہ لیا- وہ انتقال کرچکے تھے- آپ رو رہے تھے۔ یا (راوی نے ) کہا: آپ کی دونوں آنکھیں اشک بار تھیں ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- عائشہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ابن عباس، جابر اور عائشہ سے بھی احادیث آئی ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرمﷺ کا بوسہ لیا ۲؎ اور آپ انتقال فرماچکے تھے۔

۱؎: یہ حدیث اس با ت پردلالت کرتی ہے کہ مسلمان میت کوبوسہ لینااوراس پر رونا جائز ہے، رہیں وہ احادیث جن میں رونے سے منع کیا گیا ہے تووہ ایسے رونے پرمحمول کی جائیں گی جس میں بین اورنوحہ ہو۔

نوٹ: ( ملاحظہ ہو: تراجع الألبانی ۴۹۵)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت