فهرس الكتاب

الصفحة 1173 من 3890

کتاب: رضاعت کے احکام ومسائل

1173 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُوَرِّقٍ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمَرْأَةُ عَوْرَةٌ فَإِذَا خَرَجَتْ اسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' عورت (سراپا) پردہ ہے، جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیطان اس کو تاکتا ہے' ۱؎ ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔

۱؎ تاکہ وہ اس کے سبب لوگوں کو فتنے میں ڈالے۔اورجوشخص عورت کے پردے کوختم کرے اُسے مردوں کے لیے دعوتِ گناہ کا ذریعہ بنانے کے درپے ہو وہ تو شیطان کا پورا پورا ہمدرداور اُس کا ساتھی ہوا،مسلمانو! آج کل کے روشن خیالوں سے اپنی عزتوں کو بچاؤاور اس ضمن میں اللہ سے ڈرجاؤاوریادرکھو: {إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ} [البروج:12] .

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت