فهرس الكتاب

الصفحة 1861 من 3890

کتاب: مشروبات( پینے والی چیزوں)کے احکام و مسائل

1861 حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَمَاتَ وَهُوَ يُدْمِنُهَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعُبَادَةَ وَأَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا فَلَمْ يَرْفَعْهُ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' ہر نشہ آورچیز شراب ہے اور ہرنشہ آور چیز حرام ہے ، جس نے دنیا میں شراپ پی اور وہ اس حال میں مرگیاکہ وہ اس کا عادی تھا، تووہ آخرت میں اسے نہیں پیئے گا ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- ابن عمرکی حدیث حسن صحیح ہے ، ۲- یہ حدیث کئی سندوں سے نافع سے آئی ہے، جسے نافع ابن عمرسے، ابن عمر نبی اکرمﷺ سے روایت کرتے ہیں، ۳- مالک بن انس نے اس حدیث کو نافع کے واسطہ سے ابن عمرسے موقوفاروایت کی ہے، اسے مرفوع نہیں کیا ہے،۴- اس باب میں ابوہریرہ ، ابوسعیدخدری ، عبداللہ بن عمروبن العاص، ابن عباس ، عبادہ اورابومالک اشعری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

۱؎: دنیا میں شراب پینے والا اگر توبہ کئے بغیر مرگیا تو وہ آخرت کی شراب سے محروم رہے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت