فهرس الكتاب

الصفحة 1862 من 3890

کتاب: مشروبات( پینے والی چیزوں)کے احکام و مسائل

شرابی کابیان​

1862 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ يَقْبَلْ اللَّهُ لَهُ صَلَاةً أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَإِنْ عَادَ لَمْ يَقْبَلْ اللَّهُ لَهُ صَلَاةً أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَإِنْ عَادَ لَمْ يَقْبَلْ اللَّهُ لَهُ صَلَاةً أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَإِنْ عَادَ الرَّابِعَةَ لَمْ يَقْبَلْ اللَّهُ لَهُ صَلَاةً أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ لَمْ يَتُبْ اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَقَاهُ مِنْ نَهْرِ الْخَبَالِ قِيلَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمَا نَهْرُ الْخَبَالِ قَالَ نَهْرٌ مِنْ صَدِيدِ أَهْلِ النَّارِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ نَحْوُ هَذَا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' جس نے شراب پی اللہ تعالیٰ اس کی چالیس دن کی صلاۃ قبول نہیں کرے گا ، اگروہ توبہ کرلے تواللہ اس کی توبہ قبول کرے گا، اگراس نے دوبارہ شراب پی تو اللہ تعالیٰ اس کی چالیس دن کی صلاۃ قبول نہیں کرے گا ، اگروہ تو بہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا ، اگراس نے پھر شراب پی تواللہ تعالیٰ اس کی چالیس دن کی صلاۃ قبول نہیں کر ے گا ، اگر وہ تو بہ کرلے تو اللہ اس کی توبہ قبول کرے گا، اگراس نے چوتھی باربھی شراب پی تو اللہ تعالیٰ اس کی چالیس دن کی صلاۃ قبول نہیں کرے گا اور اگر وہ توبہ کرے تو اس کی توبہ بھی قبول نہیں کرے گا، اوراس کو نہرخبال سے پلائے گا ، پوچھاگیا ، ابوعبدالرحمن ! نہرخبال کیا ہے ؟ انہوں نے کہا: جہنمیوں کے پیپ کی ایک نہرہے'۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے، ۲- عبداللہ بن عمرو بن العاص اورابن عباس کے واسطہ سے بھی نبی اکرم ﷺ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت