فهرس الكتاب

الصفحة 2272 من 3890

کتاب: خواب کے آداب واحکام

2272 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ يَعْنِي ابْنَ زيَادٍ حَدَّثَنَا الْمُخْتَارُ بْنُ فُلْفُلٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدْ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُولَ بَعْدِي وَلَا نَبِيَّ قَالَ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ لَكِنْ الْمُبَشِّرَاتُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ قَالَ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ وَهِيَ جُزْءٌ مِنْ أَجْزَاءِ النُّبُوَّةِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأُمِّ كُرْزٍ وَأَبِي أَسِيدٍ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَدِيثِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' رسالت اورنبوت کاسلسلہ ختم ہوچکا ہے ، لہذا میرے بعدکوئی رسول اورکوئی نبی نہ ہوگا '، انس کہتے ہیں: یہ بات لوگوں پر گراں گزری تو آپ نے فرمایا:' البتہ بشارتیں باقی ہیں'، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بشارتیں کیاہیں؟ آپ نے فرمایا:' مسلمان کاخواب اوریہ نبوت کا ایک حصہ ہے ' ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے یعنی مختاربن فلفل کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے،۲- اس باب میں ابوہریرہ ، حذیفہ بن اسید ، ابن عباس، ام کُرز اورابواسید رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت