فهرس الكتاب

الصفحة 633 من 3890

کتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل

633 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَكْثَمَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ قَابُوسَ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ:"لاَ تَصْلُحُ قِبْلَتَانِ فِي أَرْضٍ وَاحِدَةٍ وَلَيْسَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ جِزْيَةٌ".

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'ایک سر زمین پردوقبلے ہونادرست نہیں ۱؎ اورنہ ہی مسلمانوں پر جزیہ درست ہے' ۲؎ ۔

۱؎: ایک سرزمیں پردوقبلے کاہونادرست نہیں کامطلب یہ ہے کہ ایک سرزمین پردودین والے بطوربرابری کے نہیں رہ سکتے کوئی حاکم ہوگا کوئی محکوم۔۲؎: نہ ہی مسلمانوں پرجزیہ درست ہے کامطلب یہ ہے کہ ذمیوں میں سے کوئی ذمی اگرجزیہ کی ادائیگی سے پہلے مسلمان ہوگیا ہو تو اس سے جزیہ کامطالبہ نہیں کیاجائے گا۔

نوٹ: (سندمیں قابوس ضعیف ہیں)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت