فهرس الكتاب

الصفحة 1455 من 3890

کتاب: حدود وتعزیرات سے متعلق احکام ومسائل

1455 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو السَّوَّاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ وَجَدْتُمُوهُ وَقَعَ عَلَى بَهِيمَةٍ فَاقْتُلُوهُ وَاقْتُلُوا الْبَهِيمَةَ فَقِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ مَا شَأْنُ الْبَهِيمَةِ قَالَ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ شَيْئًا وَلَكِنْ أَرَى رَسُولَ اللَّهِ كَرِهَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْ لَحْمِهَا أَوْ يُنْتَفَعَ بِهَا وَقَدْ عُمِلَ بِهَا ذَلِكَ الْعَمَلُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

"عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 'جس آدمی کو جانورکے ساتھ وطی (جماع) کرتے ہوئے پاؤتو اسے قتل کردواور (ساتھ میں) جانورکو بھی قتل کردو'۔"

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھاگیا: جانورکوقتل کرنے کی کیاوجہ ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے اس سلسلے میں کچھ نہیں سناہے، لیکن میراخیال ہے کہ جس جانورکے ساتھ یہ برافعل کیا گیا ہو، اس کا گوشت کھانے اور اس سے فائداٹھانے کو رسول اللہ ﷺنے ناپسندسمجھا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- عمروبن ابی عمرو کی حدیث کوجسے وہ بطریق: 'عکرمۃ، عن ابن عباس، عن النبی ﷺ'روایت کرتے ہیں۔ ہم صرف اسی سند سے جانتے ہیں اور سفیان ثوری نے بطریق: 'عاصم، عن زرین، عن ابن عباس (موقوفًا علیہ) ' روایت کی ہے، وہ کہتے ہیں: جانور سے وطی (جماع) کرنے والے پر کوئی حدنہیں ہے۔""

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت