348 حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ:"صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ، وَلاَ تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ"
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'بکریوں کے باڑے میں صلاۃ پڑھو ۱؎ اور اونٹ باندھنے کی جگہ میں نہ پڑھو'۔
۱؎: 'صَلُّوا فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ'میں امراباحت کے لیے ہے یعنی بکریوں کے باڑوں میں صلاۃپڑھنا جائزاورمباح ہے تم اس میں صلاۃپڑھ سکتے ہو اور'وَلاَ تُصَلُّوا فِي أَعْطَانِ الإِبِلِ 'میں نہی تحریمی ہے، یعنی حرام ہے۔