فهرس الكتاب

الصفحة 2018 من 3890

کتاب: نیکی اورصلہ رحمی کے بیان میں

2018 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ خِرَاشٍ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مِنْ أَحَبِّكُمْ إِلَيَّ وَأَقْرَبِكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَحَاسِنَكُمْ أَخْلَاقًا وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ وَأَبْعَدَكُمْ مِنِّي مَجْلِسًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الثَّرْثَارُونَ وَالْمُتَشَدِّقُونَ وَالْمُتَفَيْهِقُونَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ عَلِمْنَا الثَّرْثَارُونَ وَالْمُتَشَدِّقُونَ فَمَا الْمُتَفَيْهِقُونَ قَالَ الْمُتَكَبِّرُونَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَرَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْمُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ وَهَذَا أَصَحُّ وَالثَّرْثَارُ هُوَ الْكَثِيرُ الْكَلَامِ وَالْمُتَشَدِّقُ الَّذِي يَتَطَاوَلُ عَلَى النَّاسِ فِي الْكَلَامِ وَيَبْذُو عَلَيْهِمْ

جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' میرے نزدیک تم میں سے (دنیامیں) سب سے زیادہ محبوب اورقیامت کے دن مجھ سے سب سے زیادہ قریب بیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو تم میں بہترین اخلاق والے ہیں، اورمیرے نزدیک تم میں (دنیامیں) سب سے زیادہ قابل نفرت اورقیامت کے دن مجھ سے دوربیٹھنے والے وہ لوگ ہیں جو باتونی، بلا احتیاط بولنے والے ،زبان درازاورتکبرکرنے والے'مُتَفَیْہِقُونَ ' ہیں'، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم نیثرثارون (باتونی) اور متشدقون (بلااحتیاط بولنے والے) کو تو جان لیا لیکن متفیہقون کون لوگ ہیں ؟ آپ نے فرمایا:' تکبرکرنے والے' ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے، ۳- بعض لوگوں نے یہ حدیث ' عن المبارک بن فضالۃ، عن محمد بن المنکدر، عن جابر، عن النبی ﷺ ' کی سند سے روایت کی ہے اور اس میں 'عن عبدربہ بن سعید' کے واسطہ کا ذکرنہیں کیا، اور یہ زیادہ صحیح ہے،۳- اس باب میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے، ۴-'ثرثار' باتونی کوکہتے ہیں: اور'متشدق' اس آدمی کو کہتے ہیں: جو لوگوں کے ساتھ گفتگومیں بڑائی جتاتے اورفحش کلامی کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت