فهرس الكتاب

الصفحة 802 من 3890

کتاب: روزے کے احکام ومسائل

802 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْفِطْرُ يَوْمَ يُفْطِرُ النَّاسُ وَالْأَضْحَى يَوْمَ يُضَحِّي النَّاسُ قَالَ أَبُو عِيسَى سَأَلْتُ مُحَمَّدًا قُلْتُ لَهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ مِنْ عَائِشَةَ قَالَ نَعَمْ يَقُولُ فِي حَدِيثِهِ سَمِعْتُ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: 'عید الفطرکا دن وہ ہے جب لوگ عیدمنائیں، اور عیدالا ٔضحی کادن وہ ہے جس دن لوگ قربانی کریں' ۱ ؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث ، اس سند سے حسن غریب صحیح ہے،۲- میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے پوچھا:کیا محمد بن منکدر نے عائشہ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا:ہاں، وہ اپنی روایت میں کہتے ہیں: میں نے عائشہ سے سنا۔

۱؎: دیکھیے حدیث رقم ۶۹۷ اور اس کا حاشیہ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت