فهرس الكتاب

الصفحة 1494 من 3890

کتاب: قربانی کے احکام ومسائل

1494 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ ذَبَحَهُمَا بِيَدِهِ وَسَمَّى وَكَبَّرَ وَوَضَعَ رِجْلَهُ عَلَى صِفَاحِهِمَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَائِشَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي أَيُّوبَ وَجَابِرٍ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ وَأَبِي رَافِعٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَبِي بَكْرَةَ أَيْضًا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے سینگ والے دوچتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی ، آپ نے ان دونوں کواپنے ہاتھ سے ذبح کیا،بسم اللہ پڑھی اوراللہ اکبرکہا اور (ذبح کرتے وقت) اپناپاؤں ان کے پہلؤں پررکھا ۱؎ ۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں علی، عائشہ ، ابوہریرہ ، ابوایوب ، جابر، ابوالدرداء ، ابورافع ، ابن عمراورابوبکرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

۱؎: اس حدیث سے یہ مسائل ثابت ہوتے ہیں: (۱) قربانی کاجانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا چاہیے، گو نیابت بھی جائز ہے، (۲) ذبح سے پہلے بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنا چاہیے (۳) ذبح کرتے وقت اپناپاؤں جانورکے گردن پررکھناچاہئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت