فهرس الكتاب

الصفحة 401 من 3890

کتاب: صلاۃ کے احکام ومسائل

401 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْنُتُ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ وَالْمَغْرِبِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَنَسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَخُفَافِ بْنِ أَيْمَاءَ بْنِ رَحْضَةَ الْغِفَارِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ الْبَرَاءِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي الْقُنُوتِ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ فَرَأَى بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ الْقُنُوتَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ وَهُوَ قَوْلُ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ و قَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ لَا يُقْنَتُ فِي الْفَجْرِ إِلَّا عِنْدَ نَازِلَةٍ تَنْزِلُ بِالْمُسْلِمِينَ فَإِذَا نَزَلَتْ نَازِلَةٌ فَلِلْإِمَامِ أَنْ يَدْعُوَ لِجُيُوشِ الْمُسْلِمِينَ

براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ فجر اور مغرب میں قنوت پڑھتے تھے ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- براء کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں علی، انس، ابوہریرہ، ابن عباس،اورخُفاف بن أیماء بن رحْضہ غفاری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳- فجر میں قنوت پڑھنے کے سلسلے میں اہل علم کے درمیان اختلاف ہے۔ صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کی رائے فجرمیں قنوت پڑھنے کی ہے، یہی مالک اورشافعی کا قول ہے،۴- احمد اور اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں کہ فجرمیں قنوت نہ پڑھے، الایہ کہ مسلمانوں پر کوئی مصیبت نازل ہوئی ہوتوایسی صورت میں امام کو چاہئے کہ مسلمانوں کے لشکر کے لیے دعاکرے۔

۱؎: اس حدیث سے شوافع نے فجرمیں قنوت پڑھناثابت کیاہے اوربرابرپڑھتے ہیں، لیکن اس میں تو 'مغرب'کاتذکرہ بھی ہے ،اس میں کیوں نہیں پڑھتے ؟دراصل یہاں قنوت سے مراد قنوت نازلہ ہے جوبوقت مصیبت پڑھی جاتی ہے (اس سے مراد وتر والی قنوت نہیں ہے) رسول اکرمﷺ بوقت مصیبت خاص طورپر فجرمیں رکوع کے بعد قنوت نازلہ پڑھتے تھے، بلکہ بقیہ صلاتوں میں بھی پڑھتے تھے، اورجب ضرورت ختم ہوجاتی تھی تو چھوڑدیتے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت