2464 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ ابْتُلِينَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالضَّرَّاءِ فَصَبَرْنَا ثُمَّ ابْتُلِينَا بِالسَّرَّاءِ بَعْدَهُ فَلَمْ نَصْبِرْ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تکلیف اورتنگی میں آزمائے گئے تو اس پرہم نے صبر کیا، پھر آپ کے بعد کی حالت میں کشادگی اور خوشی میں آزمائے گئے تو ہم صبر نہ کرسکے ۱؎ ۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔