فهرس الكتاب

الصفحة 1509 من 3890

کتاب: قربانی کے احکام ومسائل

1509 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَأْكُلُ أَحَدُكُمْ مِنْ لَحْمِ أُضْحِيَّتِهِ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَإِنَّمَا كَانَ النَّهْيُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَقَدِّمًا ثُمَّ رَخَّصَ بَعْدَ ذَلِكَ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:' تم میں سے کوئی تین دن سے زیادہ قربانی کاگوشت نہ کھائے ' ۱؎ ۔اس باب میں عائشہ اورانس سے بھی احادیث آئی ہیں۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عمرکی حدیث حسن صحیح ہے ،۲- نبی اکرمﷺ کی طرف سے یہ ممانعت پہلے تھی، اس کے بعدآپ نے اجازت دے دی ۔

۱؎: یہ فرمان خاص وقت کے لیے تھا جو اگلی حدیث سے منسوخ ہوگیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت