2471 حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَقَ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ كُنَّا يَئُولُ مُحَمَّدٍ نَمْكُثُ شَهْرًا مَا نَسْتَوْقِدُ بِنَارٍ إِنْ هُوَ إِلَّا الْمَاءُ وَالتَّمْرُ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم آل محمد (ﷺ) ایسے تھے کہ ایک ایک مہینہ چولہانہیں جلاتے تھے، ہمارا گذر بسر صرف کھجور اور پانی پرہوتاتھا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث صحیح ہے۔