فهرس الكتاب

الصفحة 908 من 3890

کتاب: حج کے احکام ومسائل

908 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ فَتَلْتُ قَلَائِدَ هَدْيِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ لَمْ يُحْرِمْ وَلَمْ يَتْرُكْ شَيْئًا مِنْ الثِّيَابِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَهْلِ الْعِلْمِ قَالُوا إِذَا قَلَّدَ الرَّجُلُ الْهَدْيَ وَهُوَ يُرِيدُ الْحَجَّ لَمْ يَحْرُمْ عَلَيْهِ شَيْءٌ مِنْ الثِّيَابِ وَالطِّيبِ حَتَّى يُحْرِمَ و قَالَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِذَا قَلَّدَ الرَّجُلُ هَدْيَهُ فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ مَا وَجَبَ عَلَى الْمُحْرِمِ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کی ہدی کے قلادے بٹے ، پھر آپ نہ محرم ہوئے اورنہ ہی آپ نے کو ئی کپڑا پہننا چھوڑا۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے ،۲- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے، وہ کہتے ہیں کہ جب آدمی ہدی (کے جانور) کو قلادہ پہنادے اوروہ حج کا ارادہ رکھتاہوتو اس پر کپڑاپہننا یا خوشبولگانا حرام نہیں ہوتا جب تک کہ وہ احرام نہ باندھ لے،۳- اوربعض اہل علم کا کہناہے کہ جب آدمی اپنے ہدی (کے جانور) کو قلادہ پہنادے تو اس پر وہ سب واجب ہوجاتا ہے جو ایک محرم پر واجب ہوتاہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت