فهرس الكتاب

الصفحة 821 من 3890

کتاب: حج کے احکام ومسائل

821 حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَعِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَى هَذَا وَاخْتَارُوهُ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ وَغَيْرِهِمْ

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کو ' لبیک بعمرۃ وحجۃ' فرماتے سنا ۱؎ ۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- انس کی حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں عمر اور عمران بن حصین سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- بعض اہل علم اسی طرف گئے ہیں ، اہل کوفہ وغیرہ نے اسی کو اختیارکیاہے۔

۱؎ اس کا مطلب یہ ہے کہ نبی اکرمﷺ نے حج اورعمرے دونوں کاتلبیہ ایک ساتھ پکارا۔ انس رضی اللہ عنہ کا بیان اس بنیاد پر ہے کہ جب آپ کو حکم دیا گیا کہ حج میں عمرہ بھی شامل کرلیں تو آپ سے کہا گیا 'قل عمرۃ فی حجۃ' اس بناء کے انس نے یہ روایت بیان کی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت