فهرس الكتاب

الصفحة 3342 من 3890

کتاب: قرآن کریم کی تفسیر کے بیان میں

3342 حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ وَأَبُو دَاوُدَ قَالَا حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عِصَامٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ الشَّفْعِ وَالْوَتْرِ فَقَالَ هِيَ الصَّلَاةُ بَعْضُهَا شَفْعٌ وَبَعْضُهَا وِتْرٌ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ قَتَادَةَ وَقَدْ رَوَاهُ خَالِدُ بْنُ قَيْسٍ الْحُدَّانِيُّ عَنْ قَتَادَةَ أَيْضًا

عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ سے' شفع' اور' وتر' کے بارے میں پوچھاگیا کہ شفع (جفت) اور وتر (طاق) سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا:' اس سے مراد صلاۃ ہے ، بعض صلاتیں شفع (جفت) ہیں اور بعض صلاتیں وتر (طاق) ہیں'۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے،۲- ہم اسے صرف قتادہ کی روایت سے جانتے ہیں،۳- خالد بن قیس حدانی نے بھی اسے قتادہ سے روایت کیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت