342 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مَعْشَرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ:"مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌَ"
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺنے فرمایا: ' مشرق (پورب ) اور مغرب (پچھم) کے درمیان جوہے سب قبلہ ہے' ۱؎ ۔
۱؎: یہ ان ملکوں کے لیے ہے جو قبلے کے شمال (اُتر) یاجنوب (دکھن) میں واقع ہیں، جیسے مدینہ (شمال میں) اوریمن (جنوب میں) اوربرصغیرہندوپاک یا مصروغیرہ کے لوگوں کے لیے اسی کو یوں کہاجائیگا'شمال اورجنوب کے درمیان جو فضاکا حصہ ہے وہ سب قبلہ ہے 'یعنی اپنے ملک کے قبلے کی سمت میں ذرا سا ٹیڑھاکھڑا ہو نے میں (جو جان بوجھ کر نہ ہو) کوئی حرج نہیں۔