فهرس الكتاب

الصفحة 1867 من 3890

کتاب: مشروبات( پینے والی چیزوں)کے احکام و مسائل

1867 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَا أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ طَاوُسٍ أَنَّ رَجُلًا أَتَى ابْنَ عُمَرَ فَقَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ نَعَمْ فَقَالَ طَاوُسٌ وَاللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُهُ مِنْهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَى وَأَبِي سَعِيدٍ وَسُوَيْدٍ وَعَائِشَةَ وَابْنِ الزُّبَيْرِ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

طاؤس سے روایت ہے: ایک آدمی ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اورپوچھا: کیا رسول اللہﷺ نے مٹکے کی نبیذسے منع فرمایاہے؟ انہوں نے کہا: ہاں ۱؎ ، طاوس کہتے ہیں: اللہ کی قسم میں نے ان سے یہ بات سنی ہے ۔

امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲- اس باب میں ابن ابی اوفی ، ابوسعیدخدری، سوید، عائشہ ، ابن زبیراورابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔

۱؎: لیکن شرط یہ ہے کہ وہ نشہ آور ہوجائے ، نبیذ اگر نشہ آور نہیں ہے تو حلال ہے، نبیذ وہ شراب ہے جو کھجور ، کشمش ، انگور، شہد، گیہوں اور جووغیرہ سے تیار کی جاتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت