فهرس الكتاب

الصفحة 1281 من 3890

کتاب: خریدوفروخت کے احکام ومسائل

1281 أَخْبَرَنَا أَبُو كُرَيْبٍ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْمُهَزِّمِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ إِلَّا كَلْبَ الصَّيْدِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ لَا يَصِحُّ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَأَبُو الْمُهَزِّمِ اسْمُهُ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ وَتَكَلَّمَ فِيهِ شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ وَضَعَّفَهُ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوُ هَذَا وَلَا يَصِحُّ إِسْنَادُهُ أَيْضًا

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ( رسول اللہ ﷺنے ) کتے کی قیمت سے منع فرمایاہے سوائے شکاری کتے کی قیمت کے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث اس طریق سے صحیح نہیں ہے، ۲- ابومہزم کانام یزید بن سفیان ہے، ان کے سلسلہ میں شعبہ بن حجاج نے کلام کیا ہے اور ان کی تضعیف کی ہے،۳- اورجابر سے مروی ہے انہوں نے نبی اکرم ﷺسے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے،اور ا س کی سند بھی صحیح نہیں ہے، دیکھیے الصحیحۃ رقم: ۲۹۷۱۔

نوٹ: (متابعات وشواہد کی بناپر یہ حدیث حسن ہے ، ورنہ اس کے راوی 'ابوالمہزم' ضعیف ہیں)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت