2254 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جُنْدَبٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَنْبَغِي لِلْمُؤْمِنِ أَنْ يُذِلَّ نَفْسَهُ قَالُوا وَكَيْفَ يُذِلُّ نَفْسَهُ قَالَ يَتَعَرَّضُ مِنْ الْبَلَاءِ لِمَا لَا يُطِيقُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:' مومن کے لیے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے نفس کوذلیل کرے'، صحابہ نے عرض کیا: اپنے نفس کو کیسے ذلیل کرے گا ؟ آپ نے فرمایا:' اپنے آپ کو ایسی مصیبت سے دوچارکرے جسے جھیلنے کی وہ طاقت نہ رکھتاہو'۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔