784 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ لَيْلَى عَنْ مَوْلَاتِهَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الصَّائِمُ إِذَا أَكَلَ عِنْدَهُ الْمَفَاطِيرُ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ قَالَ أَبُو عِيسَى وَرَوَى شُعْبَةُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ لَيْلَى عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ عُمَارَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ
لیلیٰ کی مالکن ( ام عمارہ) سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: 'صائم کے پاس جب افطار کی چیزیں کھائی جاتی ہیں ، تو فرشتے اس کے لیے مغفرت کی دعاکرتے ہیں'۔
امام ترمذی کہتے ہیں: شعبہ نے بھی یہ حدیث بطریق: 'حبیب بن زید، عن لیلی، عن جدۃ حبیب أم عمارۃ، عن النبی ﷺ ' سے اسی طرح روایت کی ہے۔ (جو آگے آرہی ہے)
نوٹ: (سندمیں لیلیٰ مجہول راوی ہے)