فهرس الكتاب

الصفحة 748 من 3890

کتاب: روزے کے احکام ومسائل

748 حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرَيْرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَدُّوَيْهِ قَالَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ سَلْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْتُ أَوْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ الدَّهْرِ فَقَالَ إِنَّ لِأَهْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا صُمْ رَمَضَانَ وَالَّذِي يَلِيهِ وَكُلَّ أَرْبِعَاءَ وَخَمِيسٍ فَإِذَا أَنْتَ قَدْ صُمْتَ الدَّهْرَ وَأَفْطَرْتَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَى حَدِيثُ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيِّ حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَرَوَى بَعْضُهُمْ عَنْ هَارُونَ بْنِ سَلْمَانَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ

مسلم قرشی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے صیام دہر (سال بھرکے صیام) کے بارے میں پوچھا،یا آپ سے صیام دہرکے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: 'تم پر تمہارے گھروالوں کابھی حق ہے، رمضان کے صیام رکھو،اور اس مہینے کے رکھو جو اس سے متصل ہے، اور ہربدھ اور جمعرات کے صیام رکھو، جب تم نے یہ صیام رکھ لئے، تو اب گویاتم نے سال بھر صوم رکھا اور افطار کیا۔

امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- مسلم قرشی رضی اللہ عنہ کی حدیث غریب ہے، ۲- بعض لوگوں نے بطریق ہارون بن سلمان عن مسلم بن عبیداللہ عن عبیداللہ بن مسلم روایت کی ہے،۳- اس باب میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے۔

نوٹ: (صحیح سند اس طرح ہے 'عن مسلم بن عبیداللہ ، عن أبیہ 'عبیداللہ بن مسلم'اورمسلم بن عبیداللہ لین الحدیث ہیں اوران کے باپ 'عبیداللہ بن مسلم'صحابی ہیں)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت