2232 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَال سَمِعْتُ زَيْدًا الْعَمِّيَّ قَال سَمِعْتُ أَبَا الصِّدِّيقِ النَّاجِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ خَشِينَا أَنْ يَكُونَ بَعْدَ نَبِيِّنَا حَدَثٌ فَسَأَلْنَا نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ فِي أُمَّتِي الْمَهْدِيَّ يَخْرُجُ يَعِيشُ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا أَوْ تِسْعًا زَيْدٌ الشَّاكُّ قَالَ قُلْنَا وَمَا ذَاكَ قَالَ سِنِينَ قَالَ فَيَجِيءُ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَيَقُولُ يَا مَهْدِيُّ أَعْطِنِي أَعْطِنِي قَالَ فَيَحْثِي لَهُ فِي ثَوْبِهِ مَا اسْتَطَاعَ أَنْ يَحْمِلَهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو الصِّدِّيقِ النَّاجِيُّ اسْمُهُ بَكْرُ بْنُ عَمْرٍو وَيُقَالُ بَكْرُ بْنُ قَيْسٍ
ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم اس بات سے ڈرے کہ ہمارے نبی کے بعدکچھ حادثات پیش آئیں ، لہذا ہم نے آپ ﷺ سے سوال کیا توآپ نے فرمایا:' میری امت میں مہدی ہیں جو نکلیں گے اورپانچ ،سات یانوتک زندہ رہیں گے، (اس گنتی میں زیدالعمی کی طرف سے شک ہوا ہے '، راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کیا: ان گنتیوں سے کیامرادہے؟ فرمایا:سال) آپﷺ نے فرمایا:' پھر ان کے پاس ایک آدمی آئے گا اورکہے گا: مہدی ! مجھے دیجئے ، مجھے دیجئے ، آپ نے فرمایا:' وہ اس آدمی کے کپڑے میں (دینارودرہم) اتنارکھ دیں گے کہ وہ اٹھانہ سکے گا'۔
امام ترمذی کہتے ہیں:۱- یہ حدیث حسن ہے،۲- ابوسعیدخدری کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے کئی سندوں سے یہ حدیث مروی ہے ۔