108 حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاغْتَسَلْنَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَرَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب مردکے ختنہ کامقام (عضوتناسل) عورت کے ختنے کے مقام (شرمگاہ) سے مل جائے تو غسل واجب ہوگیا ۱؎ ، میں نے اور رسول اللہ ﷺ نے ایساکیا تو ہم نے غسل کیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں ابوہریرہ ،عبداللہ بن عمرو اور رافع بن خدیج رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
۱؎: گرچہ انزال نہ ہوتب بھی غسل واجب ہوگیا ، پہلے یہ مسئلہ تھا کہ جب انزال ہوتب غسل واجب ہوگا ، جو بعدمیں اس حدیث سے منسوخ ہوگیا، دیکھئے اگلی حدیث ۔